Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 43
مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَؕ
مَا تَسْبِقُ : نہیں سبقت کرتی ہے مِنْ اُمَّةٍ : کوئی امت اَجَلَهَا : اپنی میعاد وَمَا : اور نہ يَسْتَاْخِرُوْنَ : پیچھے رہ جاتی ہے
کوئی امت اپنے مقرر وقت سے نہ پیش دستی کرسکتی ہے اور نہ وہ لوگ پیچھے ہٹ سکتے تھے،40۔
40۔ (وقت ہلاکت کے لحاظ سے) یعنی جس قوم کو جس وقت ہلاک ہونا ہی تھا وہ عین وقت معین پر ہلاک ہوئی۔ نہ اس سے ذرا پہلے نہ اس سے ذرا پیچھے۔
Top