Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 46
اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا عَالِیْنَۚ
اِلٰى : طرف فِرْعَوْنَ : فرعون وَمَلَا۟ئِهٖ : اور اس کے سردار فَاسْتَكْبَرُوْا : تو انہوں نے تکبر کیا وَكَانُوْا : اور وہ تھے قَوْمًا : لوگ عَالِيْنَ : سرکش
فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس سو ان لوگوں نے تکبر کیا اور وہ لوگ تھے ہی متکبر،43۔
43۔ قبول حق واتباع ہدایت کی راہ میں بڑا مانع یہی جذبہ خود بینی و استکبار رہا ہے۔ (آیت) ” بایتنا وسلطن مبین “۔ یعنی احکام اور معجزۂ صریح کے ساتھ۔
Top