Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 65
لَا تَجْئَرُوا الْیَوْمَ١۫ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ
لَا تَجْئَرُوا : تم فریاد نہ کرو الْيَوْمَ : آج اِنَّكُمْ : بیشک تم مِّنَّا : ہم سے لَا تُنْصَرُوْنَ : تم مدد نہ دئیے جاؤگے
اب چلاو مت ہماری طرف سے تمہاری مطلق مدد نہ ہوگی،59۔
59۔ یہ دارالعمل نہیں دارالجزاء ہے۔ یہاں چلانا عاجزی کرنا لاحاصل ہے۔
Top