Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 89
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ فَاَنّٰى تُسْحَرُوْنَ
سَيَقُوْلُوْنَ : جلد (ضرور) وہ کہیں گے لِلّٰهِ : اللہ کے لیے قُلْ : فرما دیں فَاَنّٰى : پھر کہاں سے تُسْحَرُوْنَ : تم جادو میں پھنس گئے ہو
وہ ضرور یہی کہیں گے کہ یہ سب (صفت) اللہ ہی کی ہے۔ ؛ آپ کہیے کہ پھر تمہیں کیسا خبط ہورہا ہے ؟ ،80۔
80۔ (کہ مقدمات توحید تو تمہیں سب تسلیم ہیں اور اس کے قدرتی اور پھر لازمی نتیجہ سے نکلے جاتے ہو ! ) (آیت) ” وھو یجیر “۔ یعنی وہ جسے چاہتا ہے اپنی پناہ میں لے آتا ہے۔
Top