Tafseer-e-Majidi - Al-Furqaan : 75
اُولٰٓئِكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا وَ یُلَقَّوْنَ فِیْهَا تَحِیَّةً وَّ سَلٰمًاۙ
اُولٰٓئِكَ : یہ لوگ يُجْزَوْنَ : انعام دئیے جائیں گے الْغُرْفَةَ : بالاخانے بِمَا صَبَرُوْا : ان کے صبر کی بدولت وَيُلَقَّوْنَ فِيْهَا : اور پیشوائی کیے جائینگے اس میں تَحِيَّةً : دعائے خیر وَّسَلٰمًا : اور سلام
ایسے لوگوں کو بالا خانے ملیں گے بوجہ ان کی ثابت قدمی کے اور ان کو وہ ان دعا وسلام ملے گا،88۔
88۔ (فرشتوں کی طرف سے بہ طور جنتیوں کی تعظیم واکرام کے) (آیت) ” بما صبروا “۔ ثابت قدمی سے مراد ہے دین پر ثابت قدمی، ہجوم مشکلات میں صبر و استقامت۔
Top