Tafseer-e-Majidi - Ash-Shu'araa : 17
اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ
اَنْ : کہ اَرْسِلْ : تو بھیج دے مَعَنَا : ہمارے ساتھ بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَ : بنی اسرائیل
کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے،16۔
16۔ (ان کے وطن ملک شام کو، اور اپنے بیگار اور ظلم سے انہیں رہائی دے) توریت میں ہے :” اب دیکھ بنی اسرائیل کی فریاد مجھ تک آئی، اور میں نے وہ ظلم جو مصری ان پر کرتے ہیں دیکھا ہے، بس اب تو جا، میں تجھے فرعون کے پاس بھیجتا ہوں۔ میرے لوگوں کو جو بنی اسرائیل ہیں مصر سے نکال “۔ (خروج 3: 9، 10) مجموعہ دعوت کا حاصل، دعوت توحید و رسالت اور پھر مخلوق میں ترک تعدی ہے۔ (آیت) ” ان “ یہاں مفسرہ ہے۔ ان مفسرۃ لتضمن الارسال المفھوم من الرسول (روح)
Top