Tafseer-e-Majidi - Ash-Shu'araa : 18
قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَۙ
قَالَ : فرعون نے کہا اَلَمْ نُرَبِّكَ : کیا ہمنے تجھے نہیں پالا فِيْنَا : اپنے درمیان وَلِيْدًا : بچپن میں وَّلَبِثْتَ : اور تو رہا فِيْنَا : ہمارے درمیان مِنْ عُمُرِكَ : اپنی عمر کے سِنِيْنَ : کئی برس
(فرعون) بولا کیا ہم نے تمہیں بچپن میں پرورش نہیں کیا تھا اور تم ہم لوگوں میں اپنی اس عمر میں برسوں رہا کئے،17۔
17۔ (اے موسیٰ علیہ السلام) موسیٰ (علیہ السلام) کی تعلیم وتربیت سب شاہی ظل عاطفت میں ہوئی تھی، اور آپ قصر فرعونی میں سالہا سال تک رہے، قیام کی مدت روایات یہود میں مختلف آئی ہے۔ کوئی کہتا ہے 18 سال کی عمر تک اور کوئی کہتا ہے۔ 20 سال کی عمر تک اور کسی کسی کی روایات ہے کہ چالیس برس کی عمر تک، (آیت) ” ولیدا “۔ ولید وہ لڑکا ہے جس کی پیدائش کا ابھی تھوڑا ہی زمانہ گزرا ہے۔ الولید یقال لمن قرب عہدہ بالولادۃ (راغب)
Top