Tafseer-e-Majidi - Ash-Shu'araa : 25
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ
قَالَ : اس نے کہا لِمَنْ : انہیں جو حَوْلَهٗٓ : اس کے اردگرد اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ : کیا تم سنتے نہیں
فرعون نے) اپنے ارد گرد والوں سے کہا کہ تم لوگ (کچھ) سنتے ہو ؟ ،24۔
24۔ (کہ یہ شخص کیسی عجیب و غریب باتیں بےپر کی اڑا رہا ہے ! ) (آیت) ” لمن حولہ “۔ سے مراد اہل دربار ہیں۔ اے اشراف قومہ (کشاف) التفت فرعون الی من حولہ من ملاۂ و رؤساء دولتہ (ابن کثیر) سب کے سب عقیدۂ توحید سے یکسر نا آشنا ونامانوس تھے۔
Top