Tafseer-e-Majidi - Ash-Shu'araa : 67
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ نشانی وَمَا : اور نہ كَانَ : تھے اَكْثَرُهُمْ : ان سے اکثر مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
بیشک اس واقعہ میں ایک بڑا نشان ہے،53۔ اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہ تھے،54۔
53۔ (اللہ کی قدرت و حکمت کا اور مخالفین حق کی سزا یابی کا) اے فی ھذہ القصۃ وما فیھا من العجائب والنصر والتائید لعباد اللہ ال مومنین لدلالۃ وحجۃ قاطعۃ و حکمۃ بالغۃ (ابن کثیر) 54۔ یعنی قوم فرعون واہل مصر میں سے، اے من اھل مصر (معالم) اے اکثر قوم فرعون وھم القبط (بحر) بعض نے رسول اللہ ﷺ کے معاصر کفار اہل عرب بھی مراد لیے ہیں۔
Top