Tafseer-e-Majidi - Al-Qasas : 41
وَ جَعَلْنٰهُمْ اَئِمَّةً یَّدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ١ۚ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ لَا یُنْصَرُوْنَ
وَ : اور جَعَلْنٰهُمْ : ہم نے بنایا انہیں اَئِمَّةً : سردار يَّدْعُوْنَ : وہ بلاتے ہیں اِلَى النَّارِ : جہنم کی طرف وَ : اور يَوْمَ الْقِيٰمَةِ : روز قیامت لَا يُنْصَرُوْنَ : وہ مدد نہ دئیے جائیں گے
اور ہم نے انہیں (ایسا) پیشوا بنا دیا تھا جو (لوگوں کو) دوزخ کی طرف بلاتے رہے، اور قیامت کی دن کوئی ان کا ساتھ نہ دے گا،56۔
56۔ اس زندگی میں تو ضلالت کے لیڈر رہے، اور بیشمار مخلوق ان کے اشاروں پر حرکت کرتی رہی۔ قیامت کے روز ایسے بےکس رہ جائیں گے کہ کوئی پوچھے گا بھی نہیں۔ (آیت) ” جعلنھم “۔ میں حق تعالیٰ کا انتساب فعل اپنی جانب کرنا اپنی تمامتر تکوینی حیثیت سے بطور مسبب الاسباب کے ہے، نہ کہ اظہار رضامندی کے لیے۔
Top