Tafseer-e-Majidi - Al-Qasas : 52
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِهٖ هُمْ بِهٖ یُؤْمِنُوْنَ
اَلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَ : جنہیں ہم نے کتاب دی مِنْ قَبْلِهٖ : اس سے قبل هُمْ بِهٖ : وہ اس (قرآن) پر يُؤْمِنُوْنَ : ایمان لاتے ہیں
جن لوگوں کو ہم نے کتاب اس (قرآن) کے قبل دے رکھی ہے وہ اس پر ایمان لاتے ہیں،71۔
71۔ یعنی وہ جو ان میں سے منصف مزاج اور اپنے دین صحیح پر قائم ہیں۔ نزلت فی اناس من اھل الکتب کانوا علی شریعۃ حقۃ متمسکون بھا (کبیر) مفسرین نے مختلف طبقات وافراد کے نام گنائے ہیں لیکن بقول صاحب بحر کے یہ سب نمونے اور مثالیں ہیں ان کل اہل کتاب کی جو بالآخر قرآن پر ایمان لائے۔ الظاہر انما امثلۃ لمن امن منھم (بحر) والضمیر فی بہ عائد علی القول وھو القران (بحر) اور امام رازی (رح) نے فرمایا کہ کسی خصوصی سبب نزول سے کیا ہوتا ہے اعتبار تو عموم عبارت کا کیا جائے گا بس جس کسی میں بھی یہ صفات پائے جائیں گے وہ آیت کے حکم میں داخل ہوگا۔ وقد عرفت ان العبرۃ بعموم اللفظ لا بخصوص السبب فکل من حصل فی حقہ تلک الصفۃ کان داخلا فی الایۃ (کبیر)
Top