Tafseer-e-Majidi - Al-Qasas : 66
فَعَمِیَتْ عَلَیْهِمُ الْاَنْۢبَآءُ یَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا یَتَسَآءَلُوْنَ
فَعَمِيَتْ : پس نہ سوجھے گی عَلَيْهِمُ : ان کو الْاَنْۢبَآءُ : خبریں (باتیں) يَوْمَئِذٍ : اس دن فَهُمْ : پس وہ لَا يَتَسَآءَلُوْنَ : آپس میں سوال نہ کریں گے
اس روز ان (کے دل) سے (سارے) مضامین گم ہوجائیں گے اور آپس میں پوچھ پاچھ بھی نہ سکیں گے،87۔
87۔ اپنے انجام کو سامنے دیکھ کرمارے ہول کے ان کی عقلیں معطل ہوجائیں گی، دماغ جواب دے دیں گے اور کچھ بنائے نہ بن پڑے گی۔ نہ خود ہی جواب سوجھے گانہ دوسروں سے صلاح ومشورہ کرسکیں گے۔
Top