Tafseer-e-Majidi - Al-Ankaboot : 24
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا اقْتُلُوْهُ اَوْ حَرِّقُوْهُ فَاَنْجٰىهُ اللّٰهُ مِنَ النَّارِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ
فَمَا كَانَ : سو نہ تھا جَوَابَ : جواب قَوْمِهٖٓ : اس کی قوم اِلَّا : سوائے اَنْ : یہ کہ قَالُوا : انہوں نے کہا اقْتُلُوْهُ : قتل کردو اس کو اَوْ حَرِّقُوْهُ : یا جلا دو اس کو فَاَنْجٰىهُ : سو بچا لیا اس کو اللّٰهُ : اللہ مِنَ النَّارِ : آگ سے اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيٰتٍ : نشانیاں ہیں لِّقَوْمٍ : ان لوگوں کے لیے يُّؤْمِنُوْنَ : جو ایمان رکھتے ہیں
سو ان (ابراہیم) کی قوم کا (آخری) جواب بس یہی تھا کہ کہنے لگے انہیں قتل کرڈالو یا انہیں جلا ڈالو، سو اللہ نے ان کو (اس) آگ سے بچا لیا،24۔ بیشک (اس واقعہ) میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں،25۔
24۔ ذکر وہی حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کی قوم کا چل رہا ہے۔ ان واقعات پر حاشیے سورة الانبیاء (پ 17) میں گزر چکے۔ 25۔ (نشانیاں اللہ کے قادر مطلق ہونے کہ پیغمبران برحق کے منصور ہونے کی اور کفر وشرک کے باطل ہونے کی)
Top