Tafseer-e-Majidi - Aal-i-Imraan : 149
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تُطِیْعُوا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یَرُدُّوْكُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِیْنَ
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا : اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اِنْ تُطِيْعُوا : اگر تم اطاعت کرو الَّذِيْنَ : ان لوگوں کی كَفَرُوْا : جنہوں نے کفر کیا يَرُدُّوْكُمْ : وہ پھیر دیں گے تم کو عَلٰٓي اَعْقَابِكُمْ : اوپر تمہاری ایڑیوں کے فَتَنْقَلِبُوْا : تو لوٹ جاؤ گے تم۔ پلٹ جاؤ گے تم خٰسِرِيْنَ : خسارہ پانے والے ہوکر
اے ایمان والو اگر تم ان لوگوں کا کہا مانو گے جو کافر ہیں تو وہ تمہیں پیچھلے پیروں واپس کردیں گے اور تم گھاٹے میں آکر رہ جاؤ گے،292 ۔
292 ۔ سو کافروں کی ہم خیالی، ہم مذاقی سے بچو۔ (آیت) ” یردو کم علی اعقابکم “۔ یعنی تمہیں الٹے پاؤں ارتداد اور بےدینی کی طرف دھکیل لے جائیں گے۔
Top