Tafseer-e-Majidi - Aal-i-Imraan : 160
اِنْ یَّنْصُرْكُمُ اللّٰهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ
اِنْ : اگر يَّنْصُرْكُمُ : وہ مدد کرے تمہاری اللّٰهُ : اللہ فَلَا غَالِبَ : تو نہیں غالب آنے والا لَكُمْ : تم پر وَاِنْ : اور اگر يَّخْذُلْكُمْ : وہ تمہیں چھوڑ دے فَمَنْ : تو کون ذَا : وہ الَّذِيْ : جو کہ يَنْصُرُكُمْ : وہ تمہاری مدد کرے مِّنْۢ بَعْدِھٖ : اس کے بعد وَ : اور عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر فَلْيَتَوَكَّلِ : چاہیے کہ بھروسہ کریں الْمُؤْمِنُوْنَ : ایمان والے
اگر اللہ تمہارے ساتھ دے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا،328 ۔ اور اگر وہ تمہارا ساتھ چھوڑ دے تو کون ایسا ہے جو اس کے بعد تمہارا ساتھ دے ؟ ،329 ۔ اور ایمان والوں کو تو چاہیے کہ صرف اللہ پر بھروسہ رکھیں ،
328 ۔ (جیسا کہ معرکہ بدر میں تم نے دیکھ لیا اور وہ ثمرہ طاعت کا تھا) المقصود من الایۃ الترغیب فی الطاعۃ والتحذیر عن المعصیۃ (کبیر) 329 ۔ (جیسا کہ معرکہ احد میں تمہیں تجربہ ہوگیا اور وہ ثمرہ خود رائی کا تھا) (آیت) ” من بعدہ “ یعنی اس کی ترک نصرت کے بعد ای من بعد خذلانہ (کشاف) آیت سے یہ بھی استنباط کیا گیا ہے کہ ایمان ثمرہ ہوتا ہے اعانت الہی کا اور کفر خذ لان الہی کا۔ احتج الاصحاب بھذہ الایۃ ان الایمان لا یحصل الاباعانۃ اللہ والکفر لا یحصل الابخذلانہ (کبیر)
Top