Tafseer-e-Majidi - Aal-i-Imraan : 63
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِالْمُفْسِدِیْنَ۠   ۧ
فَاِنْ : پھر اگر تَوَلَّوْا : وہ منہ موڑ جائیں فَاِنَّ : تو بیشک اللّٰهَ : اللہ تعالیٰ عَلِيْمٌۢ : جاننے والا بِالْمُفْسِدِيْنَ : فساد کرنے والوں کو
سو اگر یہ (اب بھی) سرتابی رکھیں تو بیشک اللہ خوب جاننے والا ہے مفسدوں کا،150 ۔
150 ۔ یعنی ان لوگوں کا جو دین و اعتقاد میں فساد برپا کرتے رہتے ہیں (آیت) ” فان تولوا۔ یعنی اتنی توضیحات کے بعد بھی اپنی سرتابی جاری رکھیں۔ (آیت) ” علیم “۔ علم کامل رکھنے والا اور اسی علم کامل کے مطابق جزا وسزا دینے والا۔
Top