Tafseer-e-Majidi - Al-Ahzaab : 2
وَّ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًاۙ
وَّاتَّبِعْ : اور پیروی کریں مَا يُوْحٰٓى : جو وحی کیا جاتا ہے اِلَيْكَ : آپ کی طرف مِنْ رَّبِّكَ ۭ : آپ کے رب (کی طرف) سے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ كَانَ : ہے بِمَا : اس سے جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو خَبِيْرًا : خبردار
اور جو حکم آپ پر آپ کے پروردگار کی طرف سے وحی کیا جاتا ہے اسی کی پیروی کیجیے، اور اللہ، تم لوگ جو کچھ کرتے رہتے ہو، اس سے خوب باخبر ہے۔4۔
4۔ (اس لئے پیغمبر کی مخالفت ومزاحمت میں جو لوگ لگے ہوئے ہیں، خبردار رہیں کہ سب اپنے کیفر کردار کو پہنچیں گے) (آیت) ” واتبع ...... من ربک “۔ یعنی نہ خود رائی سے کام لیجئے، نہ کسی اور کے مشوروں پر کان دھرئیے۔ (آیت) ” بما تعملون “۔ سارے مخاطبین مراد ہیں۔ اور یا جمع تعظیمی ہے۔ قیل الخطاب للرسول ﷺ والجمع للتعظیم (روح) مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ کامل کسی حال میں بھی ایسے مقام پر نہیں پہنچ سکتا کہ تکلیفات شرعیہ اس سے ساقط ہوجائیں۔
Top