Tafseer-e-Majidi - Al-Ahzaab : 44
تَحِیَّتُهُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَهٗ سَلٰمٌ١ۚۖ وَ اَعَدَّ لَهُمْ اَجْرًا كَرِیْمًا
تَحِيَّتُهُمْ : ان کی دعا يَوْمَ : جس دن يَلْقَوْنَهٗ : وہ ملیں گے اس کو سَلٰمٌ ڻ : سلام وَاَعَدَّ : اور تیار کیا اس نے لَهُمْ : ان کے لیے اَجْرًا : اجر كَرِيْمًا : بڑا اچھا
جس روز وہ اس سے ملیں گے انہیں دعا (دی جائے گی) سلام سے،97۔ اور اس نے ان کیلئے معزز صلہ تیار کر رکھا ہے
97۔ اللہ اپنے بندوں کو خود سلام کرے، جنت میں مومنین کے اعزاز واکرام کی یہ انتہا ہوگی ! وتحیۃ اللہ لھم یقول لل مومنین السلام علیکم مرحبا بعبادی الذین ارضونی (بحر) یہی سلام اہل جنت کا آپس میں اور فرشتوں کی طرف سے بھی ہوگا۔
Top