Tafseer-e-Majidi - Hud : 16
اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍۚ
اِنْ يَّشَاْ : اگر وہ چاہے يُذْهِبْكُمْ : تمہیں لے جائے وَيَاْتِ : اور لے آئے وہ بِخَلْقٍ جَدِيْدٍ : نئی خلقت
وہ اگر چاہے تم کو فنا کردے اور ایک نئی مخلوق موجود کردے،29۔
29۔ (جو کفر وسرکشی نہ کرے) (آیت) ” یذھبکم “۔ یعنی تمہارے کفر وسرکشی کی پاداش میں تمہاری نوع ہی کو سرے سے معدوم کردے۔ (آیت) ” خلق جدید “۔ اس خلق جدید میں جدت کی کیا کیا صورتیں ہوں۔ اس کا احاطہ ہمارا علم تو کیا ہمارا وہم و گمان بھی نہیں کرسکتا۔
Top