Tafseer-e-Majidi - Faatir : 4
وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
وَاِنْ : اور اگر يُّكَذِّبُوْكَ : وہ تجھے جھٹلائیں فَقَدْ كُذِّبَتْ : تو تحقیق جھٹلائے گئے رُسُلٌ : رسول (جمع) مِّنْ قَبْلِكَ ۭ : تم سے پہلے وَ اِلَى اللّٰهِ : اور اللہ کی طرف تُرْجَعُ : لوٹنا الْاُمُوْرُ : تمام کام
اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو آپ سے قبل بھی پیغمبر جھٹلائے جا چکے ہیں،7۔ اور اللہ ہی کی طرف (سب امور واپس ہوں گے،8۔
7۔ (تو آپ اسی سے تسلی حاصل کیجئے اور زیادہ غم میں نہ پڑئیے) 8۔ (وہ خود ہی سب سے نپٹ لینے کا کافی ہے، آپ کیوں زیادہ فکر وغم میں پڑیں)
Top