Tafseer-e-Majidi - Yaseen : 58
سَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ
سَلٰمٌ ۣ : سلام قَوْلًا : فرمایا جائے گا مِّنْ : سے رَّبٍّ رَّحِيْمٍ : مہربان، پروردگار
سلام انہیں کہا جائے گا پروردگار مہربان کی طرف سے،39۔
39۔ یعنی حق تعالیٰ کریم ورحیم کی طرف سے انہیں سلام پہنچتا رہے گا، خواہ فرشتوں کے واسطہ سے خواہ بلاواسطہ وبراہ راست ....... اہل جنت کا یہ انتہائی اکرام ہے۔ اکرام کا کوئی درجہ اس کے بعد ممکن بھی کیا ہے۔ والمعنی ان اللہ یسلم علیھم بواسطۃ الملائکۃ اوبغیر واسطۃ مبالغۃ فی تعظیمھم (کشاف) ھو اکمل الاشیاء وھو اخرھا الذی لاشیء فوقہ (کبیر)
Top