Tafseer-e-Majidi - Az-Zumar : 70
وَ وُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا یَفْعَلُوْنَ۠   ۧ
وَوُفِّيَتْ : اور پورا پورا دیا جائے گا كُلُّ نَفْسٍ : ہر شخص مَّا عَمِلَتْ : جو اس نے کیا (اس کے اعمال) وَهُوَ : اور وہ اَعْلَمُ : خوب جانتا ہے بِمَا يَفْعَلُوْنَ : جو کچھ وہ کرتے ہیں
اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا بدلہ ملے گا اور اللہ سب کے کاموں کو خوب جانتا ہے،84۔
84۔ (اس کی عدالت میں یہ ممکن ہی نہیں کہ کسی کی جزائے خیر میں کچھ بھی کمی رہی جائے) حق تعالیٰ نے علم کامل و محیط کا بار تذکرہ ان جاہلی مذاہب کی تردید میں ہے، جو خدا کے علم کو ناقص و محدود سمجھتے تھے۔
Top