Tafseer-e-Majidi - Al-Fath : 21
وَّ اُخْرٰى لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا
وَّاُخْرٰى : اور ایک اور (فتح) لَمْ تَقْدِرُوْا : تم نے قابو نہیں پایا عَلَيْهَا : اس پر قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ : گھیر رکھا ہے اللہ نے بِهَا ۭ : اس کو وَكَانَ اللّٰهُ : اور ہے اللہ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے پر قَدِيْرًا : قدرت رکھنے والا
اور ایک اور (فتح) بھی ہے جو (ابھی) تمہارے قابو میں نہیں آئی ہے اللہ اسے احاطہ (قدرت) میں لئے ہوئے ہے اور اللہ تو ہر شئی پر قادر ہے،25۔
25۔ (اور ایک اسی واقعہ کی کیا تخصیص ہے) (آیت) ’ واخری “۔ اشارہ فتح مکہ کی جانب ہے۔ (لم تقدروا علیھا “۔ وہ فتح ابھی تک تمہارے بس میں نہیں آئی ہے۔ لیکن اس کا اشتیاق درجہ کمال میں رکھتے ہو۔ (آیت) ” قد احاط اللہ بھا “۔ اور اللہ جب چاہے گا اسے واقع کردکھائے گا۔
Top