Tafseer-e-Majidi - Al-Fath : 23
سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ١ۖۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا
سُنَّةَ اللّٰهِ : اللہ کا دستور الَّتِيْ : وہ جو قَدْ خَلَتْ : گزرچکا مِنْ قَبْلُ ښ : اس سے قبل وَلَنْ : اور ہرگز نہ تَجِدَ : تم پاؤگے لِسُنَّةِ اللّٰهِ : اللہ کا دستور تَبْدِيْلًا : کوئی تبدیلی
اللہ نے یہی دستور کر رکھا ہے جو پہلے سے چلا آرہا ہے، اور آپ اللہ کے دستور میں کوئی ردوبدل نہ پائیں گے،27۔
27۔ یعنی اللہ نے جو ضابطے قاعدے مقرر کر رکھے ہیں، مجال نہیں کہ کوئی مخلوق اس میں کچھ دخل دے سکے۔ (آیت) ” سنۃ .... قبل “۔ یہ اہل حق کے غلبہ اور اہل باطل کی مغلوبیت کا (بشرطیکہ کوئی وقتی حکمت ومصلحت اس کے معارض نہ ہو) دستورآج سے نہیں شروع سے چلا آرہا ہے۔
Top