Tafseer-e-Majidi - Al-Maaida : 114
قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَ اٰخِرِنَا وَ اٰیَةً مِّنْكَ١ۚ وَ ارْزُقْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
قَالَ : کہا عِيْسَى : عیسیٰ ابْنُ مَرْيَمَ : ابن مریم اللّٰهُمَّ : اے اللہ رَبَّنَآ : ہمارے رب اَنْزِلْ : اتار عَلَيْنَا : ہم پر مَآئِدَةً : خوان مِّنَ : سے السَّمَآءِ : آسمان تَكُوْنُ : ہو لَنَا : ہمارے لیے عِيْدًا : عید لِّاَوَّلِنَا : ہمارے پہلوں کے لیے وَاٰخِرِنَا : اور ہمارے پچھلے وَاٰيَةً : اور نشان مِّنْكَ : تجھ سے وَارْزُقْنَا : اور ہمیں روزی دے وَاَنْتَ : اور تو خَيْرُ : بہتر الرّٰزِقِيْنَ : روزی دینے والا
عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم (علیہ السلام) نے دعا کی کہ اے اللہ،348 ۔ اے ہمارے پروردگار ہمارے لئے ایک (خوان) طعام آسمان سے ایسا اتار دے کہ وہ ہمارے لئے (یعنی) ہم میں سے اگلوں اور پچھلوں کے لئے ایک جشن بن جائے اور تیری طرف سے ایک نشان ہوجائے تو ہمیں عطا کر اور تو ہی بہترین عطا کرنے والا ہے،349 ۔
348 ۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے جب دیکھا لیا کہ حواریوں کی غرض فاسد نہیں تو اب ان کے فرمائشی معجزہ کے لئے حضرت حق سے دعا ومناجات کی۔ 349 ۔ دعا کے الفاظ (آیت) ” اللھم ربنا، ورزقنا، وانت خیرالرزاقین “۔ کس کس طرح عقیدۂ الوہیت و ربوبیت والے ہیں، خوب خیال کرلیا جائے۔ (آیت) ” اللھم “۔ اور۔ ربنا۔ دونوں میں الوہیت و ربوبیت کا مکرر انتساب حق تعالیٰ کی جانب حضرت مسیح (علیہ السلام) کی زبان سے ہے۔ (آیت) ” عیدا “۔ عید کہتے ہیں خوشی کو جو بار بار لوٹ کر آتی رہے۔ یعنی اپنے تہوار کا دن منالیں۔ العید السرور العائد (کشاف) یستعمل العید فی کل یوم فیہ مسرۃ (راغب) ای یکون یوم نزولھا عیدا (مدارک) (آیت) ” لاولنا واخرنا “۔ یعنی ہم لوگ جو موجود ہیں ان کے لئے بھی اور جو ہمارے بعد آئیں ان کے لئے بھی، ای لاھل زماننا ولمن یجیء بعدنا (روح) (آیت) ” ایۃ منک “۔ ایک الہی نشان بن جائے میری پیغمبری کا، کہ اس سے مومنین کا ایمان بڑھ جائے اور منکرین پر حجت قائم ہوجائے۔ ایۃ کائنۃ منک دالۃ علی کمال قدرتک وصحۃ نبوتی (روح) علی صحۃ نبوتی (مدارک) (آیت) ” من السمآء “۔ یہ لازمی نہیں کہ نزول آسمان ہی سے مراد ہے بلکہ صرف جہت آسمان سے بلندی بھی مراد ہوسکتا ہے۔ والمراد بھا اما المحل المعھود وھو المتبادر من اللفظ واما جھۃ العلو (روح)
Top