Tafseer-e-Majidi - Al-Maaida : 79
كَانُوْا لَا یَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْهُ١ؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ
كَانُوْا لَا يَتَنَاهَوْنَ : ایک دوسرے کو نہ روکتے تھے عَنْ : سے مُّنْكَرٍ : برے کام فَعَلُوْهُ : وہ کرتے تھے لَبِئْسَ : البتہ برا ہے مَا كَانُوْا : جو وہ تھے يَفْعَلُوْنَ : کرتے
جو برائی انہوں نے اختیار کر رکھی تھی، اس سے باز نہ آتے تھے، کیسا بےجا تھا جو کچھ وہ کررہے تھے،263 ۔
263 ۔ (باوجود بار بار کی تبلیغ وہدایت کے) یعنی بجائے ندامت و استغفار کے انہیں اپنی کفریات پر شدید اصرار تھا۔ ای کانوا لاینتھون عن منکراتوہ (ابن جریر) التناھی بمعنی الانتھاء (روح) دوسرے معنی لایتناھون کے یہ ہوسکتے ہیں کہ ” وہ ایک دوسرے کو منع نہیں کرتے تھے “ اور یہی معنی اکثر نے لیے ہیں۔ وھو الذی علیہ الجمھور انہ تفاعل من النھی ای کان لاینھی بعضھم بعضا (کبیر) اور یہ معنی لے کر فقہاء مفسرین نے لکھا ہے کہ منکرات سے ایک دوسرے کو نہ روکنا بڑا سنگین گناہ اور امت کے لیے بڑی حسرت کی چیز ہے۔ فیہ دلیل علی ان ترک النھی عن المنکر من العظائم فیاحسرۃ علی المسلمین فی اعراضھم عنہ (مدارک)
Top