Tafseer-e-Majidi - Al-Maaida : 98
اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ وَ اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌؕ
اِعْلَمُوْٓا : جان لو اَنَّ : کہ اللّٰهَ : اللہ شَدِيْدُ : سخت الْعِقَابِ : عذاب وَاَنَّ : اور یہ کہ اللّٰهَ : اللہ غَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : مہربان
جانے رہو کہ اللہ بہت سخت سزا دینے والا بھی ہے،308 ۔ اور اللہ بڑا مغفرت والا، بڑا رحمت والا بھی ہے،309 ۔
308 ۔ (اس لئے اس کے احکام کی خلاف ورزی سے بچو) 309 ۔ (اس لئے اگر خلاف ورزی ہوجائے تو حسب قاعدہ توبہ وتدارک بھی کرلو) امام رازی (رح) نے فرمایا کہ آیت سے پہلے بھی حق تعالیٰ کی رحمت و ربوبیت ہی کا بیان تھا۔ اور درمیان میں عقاب کا ذکر لاکر آیت کا بھی صفات غفر و رحمت کے ذکر پر ہورہا ہے۔ اس میں نکتہ یہ ہے کہ خلق وایجاد کی ابتدا بھی رحمت ہی سے ہوئی ہے۔ اور خاتمہ بھی رحمت ہی پر ہوگا۔ ھذا تنبیہ علی حقیقۃ وھی ان ابتداء الخلق والایجاد کان لاجل الرحمۃ والظاھر ان الختم لایکون الاعلی الرحمۃ (کبیر)
Top