Tafseer-e-Majidi - An-Najm : 4
اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ
اِنْ هُوَ : نہیں وہ اِلَّا وَحْيٌ : مگر ایک وحی ہے يُّوْحٰى : جو وحی کی جاتی ہے
(ان کا کلام تو) تمامتر وحی ہی ہے جو ان پر بھیجی جاتی ہے،3۔
3۔ یہ وحی خواہ لفظی ہو جو قرآن کہلاتی ہے، خواہ محض معنوی ہو، جو سنت کہلاتی ہے، اور خواہ محض کسی قاعدۂ کلی کی ہو جس سے آپ ﷺ اجتہاد کرتے ہوں، مقصود زعم کفار کی نفی ہے یعنی صرف اس حقیقت کا اظہار کہ آپ کسی غلط بات کی نسبت حق تعالیٰ کی جانب نہیں کردیتے۔ (تھانوی (رح)) (آیت) ” ھو “۔ یعنی دین کے باب میں آپ کا تکلم “۔ اے مانطقہ فی الدین “۔ (معالم)
Top