بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Tafseer-e-Majidi - Al-Qalam : 1
نٓ وَ الْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوْنَۙ
نٓ : ن وَالْقَلَمِ : قسم ہے قلم کی وَمَا يَسْطُرُوْنَ : اور قسم ہے اس کی جو کچھ وہ لکھ رہے ہیں
نون، قسم ہے قلم کی اور اس کی جو وہ (فرشتے) لکھتے ہیں،1۔
1۔ (نامہ اعمال میں) ۔ ن، حروف مقطعات میں سے ہے۔ اور مقطعات کے لئے ملاحظہ ہو شروع سورة البقرۃ میں ” الم “۔ پر حاشیہ صحیح معنی اللہ ہی کو معلوم ہیں۔ محققین سے دوات کے معنی منقول ہیں۔ عن الحسن والقتادۃ قالاھی الدواۃ (ابن کثیر) عن ابن عباس ؓ ان اللہ خلق النون وھی الدواۃ (ابن جریر) وقال الحسن وقتادۃ والضحاک النون الدواۃ (معالم) (آیت) ” والقلم “۔ یہ قلم وہی ہے جس سے تمام خلق کی تقدیریں لوح محفوظ میں لکھ دی گئی ہیں۔ (آیت) ” وما یسطرون “۔ فعل کے فاعل کاتب اعمال فرشتے ہیں۔ اے مایسطرہ الحفظۃ (مدارک) اے ماتکتب الملکیۃ الحفظۃ من اعمال بنی ادم (معالم) یہ بھی کہا گیا ہے کہ مراد کاتبان لوح محفوظ سے ہے۔ وقال اخرون بل المراد ھھنا بالقلم الذی اجراہ اللہ بالقدر حین کتب مقادیر الخلائق قبل ان یخلق السموت والارضین (ابن کثیر)
Top