Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 118
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَ بَطَلَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ
فَوَقَعَ : پس ثابت ہوگیا الْحَقُّ : حق وَبَطَلَ : اور باطل ہوگیا مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
سو حق (کا حق ہونا) ظاہر ہوگیا اور جو کچھ وہ (ساحر) کرتے رہے تھے سب ضائع ہو کر رہا،155 ۔
155 ۔ (جیسا کہ اکثر دنیا میں حق و باطل کے تصادم کے موقعوں پر ہوتا رہتا ہے) آیت کا مفہوم یہ ہے کہ جو حق تھا وہ ظاہر بھی حق ہو کر اور جو باطل تھا اس کے بطلان کا بھی عملی ظہور ہو کر رہا۔
Top