Tafseer-e-Majidi - Al-Insaan : 26
وَ مِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَ سَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا
وَمِنَ الَّيْلِ : اور رات کے (کسی حصہ میں) فَاسْجُدْ : پس آپ سجدہ کریں لَهٗ : اس کو وَسَبِّحْهُ : اور اس کی پاکیزگی بیان کریں لَيْلًا : رات کا طَوِيْلًا : بڑا حصہ
اور رات کے بھی کسی حصہ میں اسے سجدہ کیا کیجئے اور اس کی تسبیح رات کے بڑے حصہ میں کیا کیجئے،15۔
15۔ یعنی شروع رات میں نماز فرض اور آخر میں تہجد کا اہتمام رکھیے (آیت) ” وسبحہ لیلا طویلا “۔ یعنی رات میں دیرتک تہجد میں لگے رہئے وتھجد لہ تعالیٰ قطعا من الیل طویلا (روح) (آیت) ” فاسجدلہ “۔ سجود۔ سے یہاں کنایہ اصل صلاۃ کی طرف ہے۔ فاسجد اے فصل (بیضاوی، روح) السجود مجاز عن الصلوۃ بذکر الجزء وارادۃ الکل (روح)
Top