Tafseer-e-Majidi - Al-Insaan : 3
اِنَّا هَدَیْنٰهُ السَّبِیْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّ اِمَّا كَفُوْرًا
اِنَّا : بیشک ہم هَدَيْنٰهُ : ہم نے اسے دکھائی السَّبِيْلَ : راہ اِمَّا : خواہ شَاكِرًا : شکر کرنے والا وَّاِمَّا : اور خواہ كَفُوْرًا : ناشکرا
ہم ہی نے اس کو راستہ بتایا (پھر) یا تو وہ شکر گزار (ہوا) اور یا کافر (ہوگیا) ،3۔
3۔ یعنی وہ اب بتائے ہوئے راستہ پر یا تو چلایانہ چلا۔ اگر چلا تو مومن وشکر گزرا ٹھہرا، چلا تو کافر اور ناشکرا نکلا، یہیں سے معلوم ہوا کہ اسباب و حالات اور قوتیں اللہ نے خلق فرمائیں اور اختیار وصرف ہمت انسان کی رائے پر چھوڑا۔ (آیت) ” ان ھدینہ السبیل “۔ یعنی ہم نے انہیں احکام کا مکلف بنایا۔
Top