Tafseer-e-Majidi - Al-Anfaal : 59
وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَبَقُوْا١ؕ اِنَّهُمْ لَا یُعْجِزُوْنَ
وَلَا يَحْسَبَنَّ : اور ہرگز خیال نہ کریں الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جن لوگوں نے کفر کیا (کافر) سَبَقُوْا : وہ بھاگ نکلے اِنَّهُمْ : بیشک وہ لَا يُعْجِزُوْنَ : وہ عاجز نہ کرسکیں گے
اور کافر لوگ یہ خیال نہ کریں کہ وہ بچ گئے وہ لوگ (اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے،88 ۔
88 ۔ یعنی یہ کہ اس کی گرفت سے بچ کر نکل جائیں۔
Top