Tafseer-e-Mazhari - Yunus : 80
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ
فَلَمَّا : پھر جب جَآءَ : آگئے السَّحَرَةُ : جادوگر قَالَ : کہا لَھُمْ : ان سے مُّوْسٰٓى : موسیٰ اَلْقُوْا : تم ڈالو مَآ : جو اَنْتُمْ : تم مُّلْقُوْنَ : ڈالنے والے ہو
جب جادوگر آئے تو موسیٰ نے ان سے کہا تم کو جو ڈالنا ہے ڈالو
فلما جاء السحرۃ قال لھم موسیٰ القوا ما انتم ملقون۔ پھر (فرعون کے طلب کرنے کے بعد) جب جادوگر (موسیٰ (علیہ السلام) کے مقابلہ میں) آگئے تو موسیٰ نے ان سے کہا : جو کچھ تم (جادو کی رسیاں وغیرہ) پھینکنے والے ہو ‘ پھینکو۔
Top