Tafseer-e-Mazhari - Hud : 19
الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ؕ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ
الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يَصُدُّوْنَ : روکتے ہیں عَنْ : سے سَبِيْلِ اللّٰهِ : اللہ کا راستہ وَيَبْغُوْنَهَا : اور اس میں ڈھونڈتے ہیں عِوَجًا : کجی وَهُمْ : اور وہ بِالْاٰخِرَةِ : آخرت سے هُمْ : وہ كٰفِرُوْنَ : منکر (جمع)
جو خدا کے رستے سے روکتے ہیں اور اس میں کجی چاہتے ہیں اور وہ آخرت سے بھی انکار کرتے ہیں
الذین یصدون عن سبیل اللہ جو (لوگوں کو) راہ خدا سے روکتے تھے۔ راہ خدا سے مراد ہے اللہ کا دین۔ ویبغونھا عوجًا اور اس میں کجی نکالنے کی تلاش میں رہا کرتے تھے۔ یعنی دین الٰہی کو حق سے پھرا ہوا قرار دیتے تھے۔ یا یہ مطلب ہے کہ مؤمنوں کو مرتد بنا کر ٹیڑھے راستے پر لے جانے کے خواہشمند تھے۔ وھم بالاخرۃ ھم کٰفرون۔ اور وہی آخرت کے بھی منکر تھے۔ یہ جملہ حالیہ ہے۔ ھُمْ کا مکرر ذکر کرنا کافر ہونے کی تاکید کیلئے ہے اور یہ بتانے کیلئے ہے کہ روز آخرت سے انکار ان کی خصوصیت ہے۔
Top