Tafseer-e-Mazhari - An-Nahl : 19
وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ
وَاللّٰهُ : اور اللہ يَعْلَمُ : جانتا ہے مَا تُسِرُّوْنَ : جو تم چھپاتے ہو وَمَا : اور جو تُعْلِنُوْنَ : تم ظاہر کرتے ہو
اور جو کچھ تم چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو سب سے خدا واقف ہے
وا اللہ یعلم ما تسرون وما تعلنون اور اللہ تمہارے سب پوشیدہ اور ظاہر احوال کو جانتا ہے۔ پوشیدہ احوال سے مراد ہیں : عقائد ‘ ارادے ‘ دل کا شکر ‘ کامل طور پر حقوق عبدیت کو ادا کرنے سے قاصر رہنے کا علم ‘ غفلت ‘ غرور وغیرہ اور ظاہری احوال سے اچھے برے اعمال مراد ہیں۔ اللہ کے واقف ہونے کے اظہار کا یہ مقصد ہے کہ اللہ تم کو تمہارے اندرونی و بیرونی احوال کی سزا و جزا دے گا۔
Top