Tafseer-e-Mazhari - Al-Anbiyaa : 53
قَالُوْا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا لَهَا عٰبِدِیْنَ
قَالُوْا : وہ بولے وَجَدْنَآ : ہم نے پایا اٰبَآءَنَا : اپنے باپ دادا لَهَا : انکے لیے۔ کی عٰبِدِيْنَ : پوجا کرنے والے
وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی پرستش کرتے دیکھا ہے
قالوا وجدنا ابآء نا لہا عبدین۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنے آباء و اجداد کو ان کی پوجا کرتے پایا (یعنی ہمارے اسلاف ان کی پوجا کرتے تھے قدیم سے ایسا ہوتا چلا آیا ہے کیا ہمارے باپ دادا بیوقوف تھے (مترجم) قوم والوں نے اپنی بت پرستی کا سبب بیان کیا کہ ہم اپنے اسلاف کی تقلید کرتے ہیں (کوئی عقلی وجہ نہ بیان کرسکے تو قومی رواج کا سہارا لیا) ۔
Top