Tafseer-e-Mazhari - Al-Anbiyaa : 59
قَالُوْا مَنْ فَعَلَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَاۤ اِنَّهٗ لَمِنَ الظّٰلِمِیْنَ
قَالُوْا : کہنے لگے مَنْ : کون۔ کس فَعَلَ : کیا ھٰذَا : یہ بِاٰلِهَتِنَآ : ہمارے معبودوں کے ساتھ اِنَّهٗ : بیشک وہ لَمِنَ : البتہ۔ سے الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
کہنے لگے کہ ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ معاملہ کس نے کیا؟ وہ تو کوئی ظالم ہے
قالوا من فعل ہذا بالہتنا انہ لمن الظلمین۔ انہوں نے کہا ہمارے ان معبودوں کے ساتھ کس نے یہ حرکت کی بلاشبہ وہ ظالموں میں سے ہے (کہ ان بےچاروں کو بےقصور اس نے توڑا اور ہمارے جذبۂ مذہبی کا بھی لحاظ نہیں کیا اور ہم کو دکھ پہنچایا (مترجم) ۔ مَنْ فَعَلَمیں مَنْ سوالیہ ہے اور موصولہ بھی ہوسکتی ہے یعنی جس نے بھی یہ حرکت کی وہ ظالم ہے ‘ اس نے معبودوں سے یہ گستاخی کی یا ان کو ایسا توڑا کہ ریزہ ریزہ کردیا یا یہ کہ اس نے اپنے اوپر خود ظلم کیا کہ اپنے کو ہلاکت کے لئے تیار کیا۔
Top