Tafseer-e-Mazhari - Al-Anbiyaa : 93
وَ تَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ١ؕ كُلٌّ اِلَیْنَا رٰجِعُوْنَ۠   ۧ
وَتَقَطَّعُوْٓا : اور ٹکڑے ٹکڑے کرلیا انہوں نے اَمْرَهُمْ : اپنا کام (دین) بَيْنَهُمْ : باہم كُلٌّ : سب اِلَيْنَا : ہماری طرف رٰجِعُوْنَ : رجوع کرنے والے
اور یہ لوگ اپنے معاملے میں باہم متفرق ہوگئے۔ (مگر) سب ہماری طرف رجوع کرنے والے ہیں
وتقطعوا امرہم بینہم کل الینا رجعون۔ اور انہوں نے آپس میں اپنے کام یعنی دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔ ہر فرقہ ہماری طرف لوٹ کر آنے والا ہے۔ امر سے مراد ہے دین۔ تقطعوا اگرچہ باب تفعل ہے لیکن باب تفعیل مراد ہے یعنی انہوں نے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور فرقے فرقے بن گئے۔ ایک دوسرے پر لعنت کرنے لگا باوجودیکہ ان کے لئے اس کا جواز نہ تھا۔ ہمارے پاس لوٹ کر آنے سے یہ مراد ہے کہ ہم ان کو سزا جزا دیں گے۔
Top