Tafseer-e-Mazhari - Al-Muminoon : 36
هَیْهَاتَ هَیْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ۪ۙ
هَيْهَاتَ : بعید ہے هَيْهَاتَ : بعید ہے لِمَا : وہ جو تُوْعَدُوْنَ : تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے
جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے (بہت) بعید اور (بہت) بعید ہے
ہیہات ہیہات لما تو عدون۔ بہت ہی بعید اور بہت ہی بعید (از عقل) ہے جو بات تم سے کہی جا رہی ہے (اور جس سے تم کو ڈرایا جا رہا ہے) لِمَا تُوْعَدُوْنَ مبتدا محذوف کی خبر ہے (یعنی سچائی یا عقل سے) یہ دوری اس چیز کی ہے جو تم سے کہی جا رہی ہے۔ یا لام زائد ہے اور مَا تُوْعَدُوْنَ ۔ ہَیْہَاتَکا فاعل ہے (اور ہیہات بمعنی ماضی ہے) بعض کے نزدیک ہیہات مصدر ہے یعنی دوری ہے اس بات کی جو تم سے کہی جا رہی ہے۔
Top