Tafseer-e-Mazhari - Al-Muminoon : 38
اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلُ اِ۟فْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا وَّ مَا نَحْنُ لَهٗ بِمُؤْمِنِیْنَ
اِنْ : نہیں هُوَ : وہ اِلَّا : مگر رَجُلُ : ایک آدمی ۨ افْتَرٰى : اس نے جھوٹ باندھا عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر كَذِبًا : جھوٹ وَّمَا : اور نہیں نَحْنُ : ہم لَهٗ : اس پر بِمُؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
یہ تو ایک ایسا آدمی ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا ہے اور ہم اس کو ماننے والے نہیں
ان ہو الا رجل افتری علی اللہ کذبا و ما نحن لہ بمؤمنین۔ یہ شخص (جو اللہ کی طرف سے رسول ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے اور وقوع قیامت کا قائل ہے) جھوٹا ہے اس نے اللہ پر دروغ بندی کی اور ہم تو اس کی بات کا یقین کرنے والے نہیں ہیں۔ یہ جملہ ماہٰذَا الاَّ بَشَرٌ مِّثْلُکُمْکی تاکید ہے۔
Top