Tafseer-e-Mazhari - Al-Muminoon : 69
اَمْ لَمْ یَعْرِفُوْا رَسُوْلَهُمْ فَهُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ٘
اَمْ : یا لَمْ يَعْرِفُوْا : انہوں نے نہیں پہچانا رَسُوْلَهُمْ : اپنے رسول فَهُمْ : تو وہ لَهٗ : اس کے مُنْكِرُوْنَ : منکر ہیں
یا یہ اپنے پیغمبر کو جانتے پہنچانتے نہیں، اس وجہ سے ان کو نہیں مانتے
ام لم یعرفوا رسولہم فہم لہ منکرون۔ یا یہ لوگ اپنے رسول ﷺ : کو پہچانتے نہیں۔ پس (کیا وجہ ہے کہ) ان کے منکر ہیں۔ یعنی بچپن سے بڑے ہونے تک ہمیشہ جانتے رہے ان کے نسب کو امانت داری ‘ سچائی ‘ حسن اخلاق ‘ تہذیب ‘ ادب ‘ ایفائے وعدہ ‘ کمال علمی اور کسی انسان سے تعلیم حاصل نہ کرنے سے بھی واقف رہے۔ کذا قال ابن عباس۔ خلاصہ یہ کہ جب وجوہ مذکورہ میں سے انکار کی کوئی ایک وجہ بھی موجود نہیں تو پھر انکار ناجائز ہے۔
Top