Tafseer-e-Mazhari - Al-Muminoon : 87
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ
سَيَقُوْلُوْنَ : جلد (ضرو) وہ کہیں گے لِلّٰهِ : اللہ کا قُلْ : فرما دیں اَفَلَا تَتَّقُوْنَ : کیا پس تم نہیں ڈرتے
بےساختہ کہہ دیں گے کہ یہ (چیزیں) خدا ہی کی ہیں، کہو کہ پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟
سیقولون للہ قل افلا تتقون۔ وہ ضرور جواب میں کہیں گے کہ (یہ سب کچھ) اللہ کا ہے آپ کہئے تو پھر تم (اس سے) کیوں نہیں ڈرتے۔ یعنی جب تم اقرار کرتے ہو کہ آسمانوں اور عرش عظیم کا خالق اللہ ہی ہے اور کوئی نہیں تو پھر تم اس کے عذاب سے کیوں نہیں ڈرتے کیوں دوسروں کو اس کا ساجھی قرار دیتے ہو اور وہ چیزیں جو اس کے دائرۂ قدرت میں داخل ہیں کیوں ان کو قدرت سے خارج سمجھتے ہو۔
Top