Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 125
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ
اِنِّىْ : بیشک میں لَكُمْ : تمہارے لیے رَسُوْلٌ : رسول اَمِيْنٌ : امانت دار
میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
انی لکم رسول امین۔ میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں یعنی اس رسالت میں خائن نہیں ہوں (اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا) کلبی نے کہا میں رسالت کے دعوے سے پہلے بھی تم لوگوں میں امانتدار (سچا) جانا جاتا تھا مجھے تم جھوٹا نہیں جانتے تھے پھر اب کیوں تم دروغ گوئی کی تہمت مجھ پر رکھتے ہو۔
Top