Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 158
فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
فَاَخَذَهُمُ : پھر انہیں آپکڑا الْعَذَابُ : عذاب اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ نشانی وَمَا : اور نہیں كَانَ : ہیں اَكْثَرُهُمْ : ان کے اکثر مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
سو ان کو عذاب نے آن پکڑا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
فاخذہم العذاب آخر عذاب نے ان کو آپکڑا یعنی اس عذاب نے جس کی ان کو دھمکی دی گئی تھی۔ ان فی ذلک لایۃ وما کان اکثرہم مؤمنین۔ بیشک اس میں بڑی نشانی (واضح دلیل) ہے اور ان میں سے اکثر لوگ مؤمن نہیں تھے (اس لئے ان پر عذاب آیا)
Top