Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 200
كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَؕ
كَذٰلِكَ : اسی طرح سَلَكْنٰهُ : یہ چلایا ہے (انکار داخل کردیا ہے) فِيْ قُلُوْبِ : دلوں میں الْمُجْرِمِيْنَ : مجرم (جمع)
اسی طرح ہم نے انکار کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کردیا
کذلک سلکنہ فی قلوب المجرمین۔ اسی طرح ہم نے اس (شرک و تکذیب) کو مجرموں کے دلوں میں داخل کردیا ہے۔ کذا قال والحسن ومجاہد۔ آیت کے اس تشریحی ترجمہ سے معلوم ہوگیا کہ شرک کا شرک کا خالق بھی اللہ ہی ہے۔ بعض اہل تفسیر نے کہا کہ سَلَکْنَاہُمیں ضمیر قرآن کی طرف راجع ہے یعنی ہم نے اس قرآن کو ان مجرموں کے دلوں میں داخل کردیا انہوں نے قرآن کے اعجاز کو خوب پہچان لیا ہے اس کے باوجود محض عناد کی وجہ سے ایمان نہیں لاتے۔
Top