Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 207
مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَؕ
مَآ اَغْنٰى : کیا کام ٓئے گا عَنْهُمْ : ان کے مَّا : جو (جس سے) كَانُوْا يُمَتَّعُوْنَ : وہ فائدہ اٹھاتے تھے
تو جو فائدے یہ اٹھاتے رہے ان کے کس کام آئیں گے
ما اغنی عنہم ما کانوا یمتعون۔ تو ان کا یہ تمتع اندوز ہونا ان کو کچھ فائدہ نہیں پہنچائے گا (عذاب کو ان سے دفع نہیں کرسکے گا) ۔ آیات کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ جب عذاب الیم ان پر ناگہاں آپڑے گا اور یہ عذاب کو اپنے سامنے دیکھ لیں گے تو کہیں گے کاش ہم کو کچھ مہلت دے دی جاتی لیکن ان کو مہلت نہیں دی جائے گی اور بالفرض اگر مہلت دے بھی دی جائے تو آپ غور کیجئے کہ اس مہلت دینے سے ان کو کیا فائدہ پہنچے گا اگر ہم ان کو برسوں مزے اڑانے دیں پھر ان پر وہی موعود عذاب آجائے تو اس مہلت سے وہ عذاب دفع نہ ہوگا اور درازی مہلت نہ ان کو دفع عذاب کا فائدہ دے سکے گی نہ تخفیف عذاب کا بلکہ یہ ساری تمتع اندوزی اور عیش سب کچھ بھول جائیں گے ایسا معلوم ہوگا کہ کبھی آسائش میں تھے ہی نہیں۔
Top