Tafseer-e-Mazhari - Aal-i-Imraan : 109
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ۠   ۧ
وَلِلّٰهِ : اور اللہ کیلئے مَا : جو فِي السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں وَمَا : اور جو فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَاِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف تُرْجَعُ : لوٹائے جائیں گے الْاُمُوْرُ : تمام کام
اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے اور سب کاموں کا رجوع (اور انجام) خدا ہی کی طرف ہے
واللہ ما فی السموات و ما فی الارض اور آسمان و زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے اسی کی مخلوق ہے اور اسی کی ملک۔ و الی اللہ ترجع الامور اور اللہ ہی کی طرف تمام امور کی آخری واپسی ہوگی پس وہی وعدہ اور وعید کے موافق جزا و سزا دے گا۔
Top