Tafseer-e-Mazhari - Al-Kahf : 3
قَالُوْا رَبُّنَا یَعْلَمُ اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ
قَالُوْا : انہوں نے کہا رَبُّنَا : ہمارا پروردگار يَعْلَمُ : جانتا ہے اِنَّآ : بیشک ہم اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف لَمُرْسَلُوْنَ : البتہ بھیجے گئے
انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف (پیغام دے کر) بھیجے گئے ہیں
قالوا ربنا یعلم انا الیکم لمرسلون . رسولوں نے کہا : ہمارا رب جانتا ہے (یعنی اللہ گواہ ہے) کہ ہم کو تمہاری جانب ہی (رسول بنا کر) بھیجا گیا ہے۔ رسولوں نے اللہ کے علم سے استشہاد کیا جو قسم کے قائم مقام ہے (یعنی انہوں نے اللہ کی قسم کھا کر کہا) اس لئے (احناف کا مسلک ہے کہ) جس نے دانستہ جھوٹ بولا اور جانتے ہوئے کہا : اللہ جانتا ہے کہ میں نے یہ کام کرلیا اور واقع میں وہ کاذب ہو تو اس پر یمین غموس پڑجائے گی (دانستہ گذشتہ واقعہ پر جھوٹی قسم) ۔ کافروں نے رسولوں کی رسالت کا انکار کیا تھا ‘ اسلئے رسولوں نے دوسری مرتبہ اپنا رسول ہونا پر زور طور پر قسم اور تاکید کے ساتھ بیان کیا۔
Top