Tafseer-e-Mazhari - Az-Zumar : 70
وَ وُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا یَفْعَلُوْنَ۠   ۧ
وَوُفِّيَتْ : اور پورا پورا دیا جائے گا كُلُّ نَفْسٍ : ہر شخص مَّا عَمِلَتْ : جو اس نے کیا (اس کے اعمال) وَهُوَ : اور وہ اَعْلَمُ : خوب جانتا ہے بِمَا يَفْعَلُوْنَ : جو کچھ وہ کرتے ہیں
اور جس شخص نے جو عمل کیا ہوگا اس کو اس کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور جو کچھ یہ کرتے ہیں اس کو سب کی خبر ہے
ووفیت کل نفس ما عملت وھو اعلم بما یفعلون اور ہر شخص کو اسکے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور وہ (ا اللہ) سب کے کاموں کو (بغیر کسی کے خبر دئیے خود ہی) خوب جانتا ہے۔ عطاء نے کہا : مراد یہ ہے کہ بندوں کے افعال کا اللہ خود عالم ہے ‘ سب اعمال کو جانتا ہے۔ اس کو نہ کسی کاتب کی ضرورت ہے ‘ نہ گواہ کی۔ یہ اعمال نامے اور گواہ تو حسب عادت کافروں کے جرائم ثابت کرنے کیلئے ہوں گے۔ آئندہ آیت میں اعمال کا پورا پورا بدلہ دینے کی تفصیل بیان فرمائی۔
Top